Thursday , October 18 2018
Home / جرائم و حادثات / فیس ری ایمبرسمنٹ میں حکومت تاخیرپربزنسمین کی خودکشی

فیس ری ایمبرسمنٹ میں حکومت تاخیرپربزنسمین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے انجنیئرنگ کالجس کو فیس ری ایمبرسمنٹ میں تاخیر کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس انسپکٹر مسٹر وینکٹ گری نے بتایا کہ 35 سالہ جی رمیش نے خانگی انجنیئرنگ کالج میں 25 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری کی تھی لیکن حکومت کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ میں تاخیر کے سبب اسے منافع حاصل نہ ہوسکا جبکہ اس کی سرمایہ کاری کی رقم بازیابی ناممکن نظر آرہی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رمیش نے کالج انتظامیہ سے مسلسل اپنی رقم لوٹانے کیلئے اصرار کررہا تھا لیکن اسے اطمینان بخش جواب حاصل نہ ہونے پر وہ دل برداشتہ ہوگیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انجنیئرنگ کالج کے انتظامیہ رمیش کو یہ بتایا کہ حکومت کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ میں تاخیر کے سبب اس کی رقم بروقت لوٹانا ناممکن ہے ۔ رمیش نے اپنے مکان واقع دمائی گوڑہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT