Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس ری ایمبرسمنٹ پر طلبہ کے صبر کا پیمانہ لبریز

فیس ری ایمبرسمنٹ پر طلبہ کے صبر کا پیمانہ لبریز

فوری عدم اجرائی پر احتجاج کا انتباہ ، اتم کمار ریڈی صدر پی سی سی کا بیان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کی عدم اجرائی سے طلبہ و نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے ۔ اگر فوری فیس ری ایمبرسمنٹ کی اجرائی عمل میں نہ لائی گئی تو احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔ آج حیدرآباد کے دھرنا چوک پر یوتھ کانگریس کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ کی عدم اجرائی کے خلاف بطور احتجاج دھرنا منظم کیا گیا ۔ بعد ازاں صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو کی قیادت میں یوتھ کانگریس قائدین نے اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے لیے روانہ ہوتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ بقایا جات جاری نہ کرتے ہوئے حکومت 14 لاکھ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ فیس ری ایمبرسمنٹ بقایہ جات کی عدم اجرائی سے کالج انتظامیہ خدمات انجام دینے والے ایمپلائز کو تنخواہیں ادا نہیں کررہی ہے جس سے ڈھائی لاکھ خاندان پریشان ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی خاموشی سے 20 لاکھ خاندان کو نقصان پہونچ رہا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت 3000 کروڑ روپئے کے فیس ری ایمبرسمنٹ بقایہ جات جاری نہیں کررہی ہے ۔ جس سے طلبہ ان کے ارکان خاندان اور فیکلٹی حکومت سے ناراض ہیں ۔ اگر کوئی بھی ناگزیر حالت پیدا ہوتے ہیں تو اس کی ساری ذمہ داری چیف منسٹر اور ٹی آر ایس حکومت پر عائد ہوگی ۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملو بٹی وکرمارک سابق ارکان پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ ، ایم انجن کمار یادو ، سابق وزیر ایم ششی دھر ریلای جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سید عظمت اللہ حسینی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ سابق وزیر ایس جئے پال ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ نہ کریں اور فوری بغیر کسی تاخیر کے فیس ری ایمبرسمنٹ کے تمام بقایہ جات جاری کرتے ہوئے ریاست کو تعلیمی بحران سے بچائے ۔ انیل کمار یادو نے کہا کہ یوتھ کانگریس فیس ری ایمبرسمنٹ کی اجرائی کے لیے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے پرامن احتجاجی ریالیاں منعقد کرچکی ہے ۔ اگر حکومت اس پر فوری ردعمل کا اظہار نہیں کرتی ہے تو یوتھ کانگریس اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کرے گی اس کے جو بھی اثرات مرتب ہوں گے اس کی راست ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT