Thursday , December 13 2018

فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایہ جات کی اجرائی پراظہار اطمینان

فیڈریشن آف تلنگانہ مائناریٹی کالجس کا چیف منسٹر سے اظہارتشکر

فیڈریشن آف تلنگانہ مائناریٹی کالجس کا چیف منسٹر سے اظہارتشکر
حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (پریس نوٹ) فیڈریشن آف تلنگانہ مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اظہارتشکر کیا جنہوں نے فیس ری ایمبرسمنٹ کیلئے رقم کی اجرائی کا اعلان کیا۔ مسرس ظفر جاوید، محمد جعفر، سید خورشیداحمد، محمد عقیل، محمد خلیل، قیوم خان، سید حنیف عابد، محمد غوث محی الدین آزاد نے اپنے بیان میں کہاکہ چیف منسٹر کے اس فیصلے سے مائناریٹی کالجس کے انتظامیہ اور طلبہ نے راحت کی سانس لی ہے۔ فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم کی گذشتہ تعلیمی سال سے عدم اجرائی کی وجہ سے کالجس بحران کا شکار ہونے لگے تھے جبکہ غریب اور متوسط طبقہ کے طلباء کا تعلیمی مستقبل غیریقینی ہوگیا تھا۔ فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کی بدولت ہزاروں غریب اور مستحق طلبہ اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے اہل ہوسکے ہیں۔ فیڈریشن کا ایک وفد عنقریب چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ان سے اظہارتشکر کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT