Tuesday , December 18 2018

فیس ُبک پر لڑکی کے نام پر جعلی اکاونٹ نوجوان گرفتار

حیدرآباد 7مارچ ( سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے فیس بُک کے کئی جعلی اکاونٹس بناکر لڑکی کو ہراساں کررہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پالا راجو نے بتایا کہ محمد خالد ساکن اولڈ بوئن پلی سکندرآباد سابق میں سکریٹریٹ کے روبرو واقع ایک ہوٹل میںملازمت کرتا تھا اور

حیدرآباد 7مارچ ( سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے فیس بُک کے کئی جعلی اکاونٹس بناکر لڑکی کو ہراساں کررہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پالا راجو نے بتایا کہ محمد خالد ساکن اولڈ بوئن پلی سکندرآباد سابق میں سکریٹریٹ کے روبرو واقع ایک ہوٹل میںملازمت کرتا تھا اور اس دوران اس نے اپنی ساتھی ملازمہ سے تعلقات قائم کرنے کیلئے فیس بُک پر دوستی کرنا چاہا لیکن لڑکی نے خالد کی اس پیشکش کو نظر انداز کردیا جس سے وہ برہم ہوگیا ۔ نوجوان نے لڑکی کے اس رویہ کے خلاف انتقام لینے کیلئے اس نے 6 جعلی فیس بُک آئی ڈیز بنائے اور اس میں لڑکی کے تصاویر لوڈ کرتے ہوئے اسے دیگر ساتھیوں تک پہنچائے ۔ جعلی فیس بُک اکاونٹ کے ذریعہ خالد نے لڑکی کے نام سے اس کے ساتھیوں کو کئی فحش مسیج اور تصاویر بھی بھیجے۔ سائبر کرائم پولیس نے متاثر لڑکی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے محمد خالد کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT