Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فیصد12 تحفظات کی تحریک کو طلبہ کی تائید

فیصد12 تحفظات کی تحریک کو طلبہ کی تائید

کورٹلہ /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے وداعی تقریب جناب محمد عبدالرحیم ناظم اقراء ہائی اسکول کورٹلہ منعقد ہوئی ۔ جناب محمد عبدالسیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جناب محمد عبدالرحیم نے طلباء و طالبات سے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقراء ہائی اسکول کورٹلہ کا نام روشن کرنے کو کہا ۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے اپنی تقریر میں طلبہ و طالبات سے وقت کی قدر کرنے اور موقع کو غنیمت جانتے ہوئے دل لگاکر تعلیم حاصل کریت ہوئے اپنے اساتذہ اور اپنے اسکول کا نام روشن کرنے کو کہا جو طلباء و طالبات غربت کے سبب اعلی تعلیم سے قاصر تھے ۔ ادارہ روزنامہ سیاست کے تعاون سے اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنا مستقبل درخشاں بنارہے ہیں ۔ اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء ور ٹاپر آنے پر ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے ان کے اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر طلباء و طابات نے ہاتھ اٹھاکر 12 فیصد تحفظات مہم کی تائید کی اور ریاستی حکومت سے انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا ۔ اسے عملی جامہ پہنانے کی حکومت سے اپیل کی جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی جانب سے 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے جو تحریک شروع کی گئی ہے ۔ طلبہ و طالبات نے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا رول انجام دینے کا تیقن دیا ۔ اس تقریب میں مولوی محمد مظہر الدین مولوی محمد فیاض ، مولوی احمد محی الدین ،مولوی انکشاف الدین ، مولوی ابوالنصر ، مولوی افتخار احمد ، مولوی آصف خان ، مولوی عبدالعز ، جناب توفیق احمد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT