Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فیصد4% تحفظات کی برقراری کیلئےشاہی جامع مسجد ادونی میں خصوصی دعاء

فیصد4% تحفظات کی برقراری کیلئےشاہی جامع مسجد ادونی میں خصوصی دعاء

ادونی ۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادونی شاہی جامع مسجد میں آج بعد نماز جمعہ ریاست آندھرا پردیش میں 4% کی برقراری کیلئے شاہی جامع مسجد خطیب الحاج محمد علی ہاشمی صاحب نے خصوصی دعاء کی۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ 4فیصد تحفظات مسلم اقلیتوں کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ ان تحفظات کی وجہہ سے پچھلے کئی سالوں سے مسلم طبقے کے کئی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے میدان میں بڑھاواملا ہے۔انھوں نے بتایا کہ 4فیصد تحفظات کی برقراری کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔ آنے والے 18اپریل کو تحفظات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے ۔ لہذا حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب سے ایم آر او، آرڈی او ، کلکٹر ، وزیراعلیٰ کو یادداشت پیش کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر شاہی جامع مسجد خطیب علی ہاشمی نے بتایا کہ 9 اپریل کو منعقد ہونے والے ادونی کے کے جی این فنکشن ہال میں معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ادونی کی جانب سے منعقد ہونے والا 4 فیصد تحفظات پر شعور بیداری پروگرام میں عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت ہوکر جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر خطیب محمد جنید ہاشمی، پی آر ٹی یو قائد حسین کاظم ، ولی وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT