Thursday , December 13 2018

فیض احمد فیض کے نواسے کی مودی حکومت پر اظہار برہمی

کیا اسے ہی شائننگ انڈیا کہتے ہیں ، علی ہاشمی کا ردعمل
نئی دہلی ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ممتاز ٹی وی و میڈیا شخصیت فیض احمد فیض کی دختر منیزہ ہاشمی کو دہلی مدعو کرکے رسواء کرنے پر ان کے فرزند علی ہاشمی نے ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور لکھا ہے کہ ان کی 72 سالہ والدہ کو کانفرنس میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا جبکہ وہ سرکاری مہمان تھیں ۔ کیا یہی شائننگ انڈیا ہے ۔ مودی حکومت کی یہ حرکت شرمناک ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم مودی اور وزیر خارجہ سشما سواراج سے سوال کیا کہ آیا ان کی حکومت مہمانوں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ /10 مئی کو منیزہ ہاشمی کانفرنس سے خطاب کرنے والی تھی لیکن انہیں ڈی پورٹ کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT