Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / فیض آباد اور الہ آباد کا نام بدلنا یوگی کا قابل تعریف قدم:شکلا

فیض آباد اور الہ آباد کا نام بدلنا یوگی کا قابل تعریف قدم:شکلا

گورکھپور9نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) ریاستی وزیر شیوپال شکلا نے کہا کہ ریاست کے چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ کا فیض آباد اور الہ آباد اضلاع کا نام بدل کر اجودھیا اور پریاگ راج کرنا ایک قابل تعریف قدم ہے۔ شکلا نے بتایا کہا کہ یہ تعجب خیز ہے کہ جب بمبئی ، مدراس اور بنگلور وغیرہ بڑے شہروں کے نام بدلے گئے تو کسی نے کوئی مخالفت نہیں کہ لیکن الہ آباد اور فیض آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور اجودھیا کر دیا تو کچھ لوگ واویلہ مچا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT