Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / فیض آباد میں مندر اور مسجد پر حملہ

فیض آباد میں مندر اور مسجد پر حملہ

فیض آباد ۔ 13 ۔اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مندر اور مسجد پر کل رات بعض اشرار نے دو علحدہ واقعات میں حملے کئے ۔ عہدیداروں کے خیال میں یہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی منصوبہ بند سازش تھی۔ ایک واقعہ میں مسجد پر جو فیض آباد کے قلب میں واقع ہے، رات دیر گئے دیسی ساختہ بم حملہ کیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں شیومندر وزیر گنج میں دیوتاؤں کی مورتیاں توڑدی گئی۔ ان دونوں واقعات سے شہر فیض آباد کے مقامی افراد میں برہمی پھیل گئی تھی لیکن پولیس نے فوراً عوامی برہمی دور کردی۔  فیض آباد کے ایس پی آر اے گوتم نے مندر میں مورتیاں توڑدینے کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ چند دن میں مورتیوں کے توڑنے اور مختلف مندروں سے ان کی چوری کے کئی واقعات کی شکایات درج کروائی گئی ہے۔ جڑواں شہر ایودھیا ۔ فیض آباد میں اکتوبر 2012 ء میں دسہرہ کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپ ہوئی تھی۔ جاریہ سال اگست میں ساون میلہ تہوار کے دوران نامعلوم اشرار نے جامع مسجد فیض آباد کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT