Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا اسکینڈل : دو ملزمین کا بے گناہی کا دعویٰ

فیفا اسکینڈل : دو ملزمین کا بے گناہی کا دعویٰ

نیویارک ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاطین امریکی فٹبال کے دو بڑے عہدیداروں نے نیویارک کی ایک عدالت میں اپنی بے قصوری کا دعویٰ پیش کیا ہے ۔ اُن پر اُس کرپشن اسکینڈل میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کا الزام ہے ، جس نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو کافی عرصہ سے لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ رفائل کالیاس جو 1990 ء سے 1994 ء تک ہونڈوراس کے صدر رہے اور یوآن اینجل نپوت فیفا وائس پریسیڈنٹ اور ساؤتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن کے سابق صدر بھی رہے ، یہ دونوں عہدیداروں پر کئی غلط کاریوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں۔ امریکی حکام نے کئی ملین ڈالر کے کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں جملہ 39 افراد اور دو کمپنیوں پر الزامات عائد کئے ہیں۔ یہ اسکینڈل رواں سال کے اوائل منظرعام پر آیا جب سوئیس حکام نے زیورخ کی ایک لکژری ہوٹل پر دھاوا کیا تھا ۔ تقریباً ایک درجن ملزمین نے اپنا قصور قبول کرلیا ۔ تاہم پراگوئے کے 57 سالہ نپوت نے اور اُن کے ساتھ رفائل نے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ نپوت کو اس ماہ کے اوائل گرفتار کیا گیا تھا ۔ فیفا کے صدر سپ بلاٹر اور یوئیفا کے سربراہ مائیکل پلاٹینی دونوں کو تنظیم کی ایتھکس کمیٹی نے پہلے ہی 90 دنوں کیلئے معطل کیا ہوا ہے ۔
اُترپردیش نے سوراشٹرا کو ہرایا
راجکوٹ ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پیس بولرس اور اسپنرس دونوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ شوبھم چوبے کے 85 ناٹ آؤٹ رنز کی مدد سے اُترپردیش نے وجئے ہزارے ونڈے ٹورنمنٹ کے اپنے گروپ بی میچ میں آج یہاں سوراشٹرا کو پانچ وکٹ سے شکست دیدی ۔ پہلے بولنگ کا انتخاب کرتے ہوئے یوپی ٹیم نے سوراشٹرا کو 48.5 اوورس میں 189 پر آل آؤٹ کردیا اور پھر مادھو راؤ سندھیا کرکٹ گراؤنڈ پر جیت کیلئے درکار ٹارگٹ 45.4 اوورس میں پانچ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT