Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا ایوارڈ کی دوڑ میں میسی،رونالڈو اور نیمر شامل

فیفا ایوارڈ کی دوڑ میں میسی،رونالڈو اور نیمر شامل

زیورخ۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیلی فٹبالر نیمر جونیئر کا ستارہ عروج پر ہے۔ اسپینش کلب سے پیرس کی نمائندگی اور وہ بھی مہنگے ترین معاہدے کے ساتھ کرنے والے نیمر کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر ہے۔ پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیارکرنے سے پہلے نیمر نے گزشتہ سیزن بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہوئے کوپا ڈیل رے میں زبردست کارکردگی دکھائی، وہی کارکردگی اب نیمر کے کام آئی ہے۔ اس کارکردگی کی وجہ سے انہوں نے فیفا کی 3بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی ہے۔ پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈ نے ریئل میڈرڈ کو لالیگا اور 4 سال میں تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کا چیمپئن بنایا۔ اسی وجہ سے رونالڈو بھی فیفا ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ رونالڈو کے روایتی حریف سمجھے جانے والے لیونل میسی ان تین میں سے ایک ہیں۔ ارجنٹیناسے تعلق رکھنے والے سوپر اسٹار نے گزشتہ سیزن 54 گول بنائے۔ بارسلونا کو کوپا ڈیل رے اورا سپینش سوپر کپ میں فتح دلانے میں بھی میسی کا کردار یادگار تھا۔لندن میں ہی مجوزہ 23 اکتوبر کی پروقار تقریب میں اعلان ہو گا۔

جاپان اور چلّی کی ٹیموں کا اعلان
نئی دہلی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ جوکہ 6 تا 28 اکٹوبر ہندوستان میں کھیلا جائے گا جس کے لئے آج جاپان اور چلّی نے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ جاپان کو ایشیائی فٹبال کا پاور ہاؤز مانا جاتا ہے جوکہ اپنے 8 انڈر 17 ورلڈکپ کے دوران دو مرتبہ کوارٹر فائنلس تک رسائی حاصل کی ہے۔ 1993 ء میں ورلڈکپ سفر کا آغاز کرنے والی جاپانی ٹیم بحیثیت میزبان آخری 8 ٹیموں میں رسائی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT