Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا صدارتی امیدوار شیخ سلمان بیہودہ جھوٹ پر پریشان

فیفا صدارتی امیدوار شیخ سلمان بیہودہ جھوٹ پر پریشان

زیورخ ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کے صدارتی امیدوار شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بحرین فٹبال اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف بولے جانے والے بیہودہ جھوٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ بحرین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے گروپ کی جانب سے اُن پر گرفتاریوں میں سازباز اور فٹبال کے کھلاڑیوں اور دیگر اتھلیٹس پر تشدد کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ شیخ سلمان نے بتایا کہ ’’میں وہ چیز رد نہیں کر سکتا جو میں نے کی ہی نہ ہو‘‘۔اِس طرح کے الزامات نہ صرف نقصان دہ ہیں بلکہ واقعی چوٹ پہنچانے والے ہیں۔ کچھ لوگوں کا اپنا ایجنڈا ہے‘۔2011ء میں شیعہ گروہوں کے احتجاج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ انسانی حقوق کے گروپ کا الزام ہے کہ شیخ سلمان نے احتجاج میں شامل کھلاڑیوں کی نشاندہی میں مدد کی اور انھیں حکومتی جبر سے بچانے میں ناکام رہے۔ شیخ سلمان نے کہا کہ ’’یہ الزامات صرف انھیں ہی نقصان نہیں پہنچا رہے ہیں بلکہ اس سے عوام اور ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔‘‘۔ شیخ سلمان2018ء میں روس اور 2022ء قطر میں ہونے والے عالمی مقابلوں کے حامی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے گروپ کے الزامات غلط اور ’’بحرین کو نقصان پہنچانے‘‘ کیلئے ہیں۔ شیخ سلمان نے جو کہ 2013ء سے ایشیا کے فٹبال کنفیڈریشن کے صدر بھی ہیں، فیفا کی ساکھ کو صاف ستھرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ رواں برس زیورخ میں فیفا کے سات اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاری کے بعد سے فیفا کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT