Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیفا فلسطینی کھلاڑیوں کی حمایت پر آمادہ: شہزادہ نواف

فیفا فلسطینی کھلاڑیوں کی حمایت پر آمادہ: شہزادہ نواف

زیورخ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کا نوٹس لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ فیفا نے اس بات سے اتفاق عرب فٹبال فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ نواف بن فیصل کی شکایت پر کیا ہے۔ یہ بات نوجوانوں کی بہبود کے شعبے کے صدر ا

زیورخ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کا نوٹس لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ فیفا نے اس بات سے اتفاق عرب فٹبال فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ نواف بن فیصل کی شکایت پر کیا ہے۔ یہ بات نوجوانوں کی بہبود کے شعبے کے صدر اور عرب فٹبال فیڈریشن کے چئیرمین شہزادہ نواف بن فیصل نے کہی ہے۔ واضح رہے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم سے تمام عالم آگاہ ہے لیکن اسرائیل کس طرح فلسطینی کھلاڑیوں کو اپنے غیظ و غضب کا نشانہ بناتا ہے اس سے زیادہ لوگ آگاہ نہیں ہیں۔ شہزادہ نواف بن فیصل کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی کھلاڑیوں کے بارے میں اپنے رویے پر معافی نہ مانگی اور اپنا رویہ بہتر بنانے کی یقین دہانی نہ کرائی تو اسرائیل کی فیفا کی رکنیت معطل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بطورچیئرمین عرب فٹبال فیڈریشن فلسطین کی فٹبال اسوسی ایشن نے اسرائیلی اقدامات پر مبنی رپورٹ بھجوائی ہے جو واضح طور پر اسرائیل کی کھیل دشمنی ہے۔ اس رپورٹ میں ان اسرائیلی اقدامات کا ذکر ہے جو فلسطینیوں کو کھیل سے روکنے کیلئے کئے جاتے ہیں۔شہزادہ نواف کے مطابق اسرائیل فلسطینی کھلاڑیوں اور ان کی ٹیموں کی نقل و حرکت تک کو روکتا ہے، ان کے غیر ملکی دورے منسوخ کرانے کیلیے دباو ڈالتا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح بنائے گئے کھیل کے ماحول اور قوانین کے سراسر خلاف ورزی ہے۔ دنیا کھیلوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں ہیں جبکہ اسرائیل کھیلوں کو روکتا ہے۔ عرب فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ میں نے اس بارے میں علاقائی فٹبال فیڈریشنس کے سربراہ اور فیفا کے صدر سیپ بلاٹر سے تبادلہ خیال کیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اتفاق کیا ہے اور کہا ہیکہ فیفا کے اگلے اجلاس میں اس مسئلہ کا جائزہ لے گا۔

TOPPOPULARRECENT