Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا فٹبال ورلڈ میوزیم کو عام افراد کیلئے کھولنے کا فیصلہ

فیفا فٹبال ورلڈ میوزیم کو عام افراد کیلئے کھولنے کا فیصلہ

زیورخ ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ میوزیم 28 فبروری کو کھول دیا جائے گا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ فٹبال میوزیم کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور آئندہ کے اواخر میں یہ میوزیم عام افراد کے مشاہدے کیلئے کھول دیا جائے گا۔ 3 فلورز پر مشتمل میوزیم پر 140 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔ اس میوزیم کو فیفا ایوارڈ جیتنے والے بہترین کھلاڑیوں سے منسوب کیا گیا ہے۔ فیفا میوزیم کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیفن جاسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہر سال ڈھائی لاکھ لوگ اس میوزیم کا رخ کریں گے۔ فیفا کے معزول صدر سپ بلاٹر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بلاٹر اب فیفا کے صدر نہیں رہے ہیں، اس لئے انھیں اس میوزیم میں عام شہری کی طرح داخل ہونا ہوگا۔ اس تاریخی میوزیم میں فٹبال ورلڈ کپ پوسٹرز، دنیائے فٹبال کے جگمگاتے ستاروں کی تصاویر آویزاں ہیں۔
لیور پول اور آرسنل کا میچ ڈرا
این فیلڈ ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پریمیر لیگ میں آرسنل اور لیور پول کی ٹیمیں این فیلڈ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔ لیورپول کی طرف سے آرن رمسے نے دسویں منٹ میں گول کیا۔ اور پہلے ہاف میں مقابلہ 2-2 سے برابر رہا۔ سکنڈ ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ تاہم یہ سنسنی خیز میچ 3-3 سے ڈرا ہوا۔ آرسنل 43 پوائنٹس کے ساتھ پریمیر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

TOPPOPULARRECENT