Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیفا ورلڈ کپ ٹرافی امریکہ پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی امریکہ پہنچ گئی

واشنگٹن۔16 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)فٹ بال کے عالمی مقابلے کا میلہ سجنے والا ہے اور فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کا عالمی سفر بھی جاری ہے۔ ٹرافی امریکہ پہنچی تو امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ نے ٹرافی کا شاندار استقبال کیا۔امریکی محکمہ خارجہ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں وزیر خارجہ جان کیری اور نائب صدرجو بائیڈن سمیت دیگر افرا د نے شرکت کی۔اس موقع پر بائیڈن نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ نہ صرف ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے بلکہ اس سے جوش و خروش کے ساتھ جیت کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔فٹبال کے عالمی مقابلے کا آغاز، 12 جون سے برازیل میں ہوگا۔جس میں 30 سے زائد ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT