Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی ہندوستان آمد

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی ہندوستان آمد

کوچی۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ ٹرافی کی یہاں کیرالا میں آمد ہوئی ہے۔ اس موقع پر ایک رنگارنگ تقریب جس میں کیرالا کا روایتی پروگرام بھی پیش کیا گیا اور اس دوران ٹرافی کا خیرمقدم کیا گیا۔ کیرالا کے وزیر اسپورٹس نے یہاں جواہر لال نہرو انٹرنیشنل اسٹیڈیم کامپلکس میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر فٹبال شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور کئی اہم عہدیدار بھی ٹرافی کے ساتھ تصویر کشی میں مصروف رہے۔ ہندوستان پہلی مرتبہ فیفا کے کسی ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے اور یہ ٹورنمنٹ انڈر 17 زمرے کا ہے۔ یہاں اسٹیڈیم میں 8 مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں برازیل، اسپین اور جرمنی کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

TOPPOPULARRECENT