Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیفا ورلڈ کپ کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز

فیفا ورلڈ کپ کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز

ساؤپاؤلو (برازیل) ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کی سرپرستی میں فٹبال کے 20ویں عالمی کپ کا میزبان برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں جمعرات کو منعقدہ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنمنٹ کا پہلا میچ میزبان برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔ افتتاحی تقریب ایرینا ڈ

ساؤپاؤلو (برازیل) ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کی سرپرستی میں فٹبال کے 20ویں عالمی کپ کا میزبان برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں جمعرات کو منعقدہ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنمنٹ کا پہلا میچ میزبان برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔ افتتاحی تقریب ایرینا ڈی ساؤ پاؤلو میں صرف 25 منٹ جاری رہی جس میں کوئی تقریر نہیں کی گئی۔ اس تقریب میں 660 رقاصوں نے ملک کے عوام، قدرتی ماحول اور فٹبال کے کھیل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ رقاصوں اور رقاصاؤں نے درختوں اور پھولوں کی شکل کے لباس پہن رکھے تھے۔ تقریب کے آخر میں گلوکارہ جینیفر لوپیز اور پٹ بل نے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ’وی آر ون‘ پیش کیا اور اسی پر تقریب کا اختتام ہوا۔

افتتاح کے موقع پر جہاں بہت سے شائقین نے ناچ گا کر ساؤپاؤلو کی سڑکوں پر جشن منایا وہیں ان مقابلوں پر آنے والے اخراجات سے ناراض عوام نے مظاہرے بھی کئے۔ مقامی پولیس نے درجنوں افراد پر مشتمل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی۔ افتتاحی تقریب کیلئے اسٹیڈیم میں 65 ہزار افراد جمع ہوئے اور تقریب کے دوران آواز کی کوالٹی کی خرابی کی وجہ سے شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برازیل میں چار سال تک ان مقابلوں کی تیاریوں کے دوران دنیا کی زیادہ تر توجہ ورلڈ کپ پر آنے والے اخراجات کے خلاف عوامی مظاہروں اور جھڑپوں پر مرکوز رہی۔ تاہم اب ایک ماہ تک اس توجہ کا مرکز فٹبال کے برازیلی میدان ہوں گے جہاں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں دنیائے کھیل کے مقبول ترین ٹورنمنٹ کے 20ویں ایڈیشن کو جیتنے کیلئے کوشاں ہوں گی۔ ان ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو برازیل کے بارہ مقامات پر دو ہفتے تک چلنے والے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گی۔ ہر گروپ سے ابتدائی دو نمبروں پر رہنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی جہاں وہ 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں شرکت کیلئے کوشاں ہوں گی۔ اسپین ان مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے جبکہ برازیل، ارجنٹائن، اور جرمنی وہ دیگر ٹیمیں ہیں جنھیں یہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT