Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کا ورلڈ کپ 2018ء کے شیڈول کا اعلان

فیفا کا ورلڈ کپ 2018ء کے شیڈول کا اعلان

زیورخ ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے آئندہ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 2018ء میں ورلڈ کپ کی میزبانی روس کرے گا۔ ٹورنمنٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان کل 64 میچز کھیلے جائیں گے۔ گورننگ باڈی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فٹبال کی تاریخ کا 21 واں ورلڈ کپ 14 جون تا 15 جولائی منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ماسکو کا لوزنائیکی اسٹیڈیم افتتاحی میچ، ایک سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ شیڈول کا اعلان فیفا کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا۔ اس موقع پر 2017ء کے کنفیڈریشن کپ کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنفیڈریشن کپ بھی روس کی میزبانی میں ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان کا دورۂ زمبابوے منسوخ
لاہور ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم چمپینس ٹروفی میں کوالیفائی ہوجانے کے بعد پی سی بی نے نیشنل ٹیم کا دورۂ زمبابوے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے دورہ کی منسوخی پر زمبابوے نے بھی رضا مندی ظاہر کردی اور دونوں ممالک میں اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم موزوں وقت پر زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ قبل ازیں پاکستان کا رواں سال اگست میں زمبابوے کا دورہ طئے ہوا تھا؛ یہ اب کسی مناسب وقت پر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT