Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کا ورلڈ کپ 2018ء کے شیڈول کا اعلان

فیفا کا ورلڈ کپ 2018ء کے شیڈول کا اعلان

زیورخ ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے آئندہ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 2018ء میں ورلڈ کپ کی میزبانی روس کرے گا۔ ٹورنمنٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان کل 64 میچز کھیلے جائیں گے۔ گورننگ باڈی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فٹبال کی تاریخ کا 21 واں ورلڈ کپ 14 جون تا 15 جولائی منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ماسکو کا لوزنائیکی اسٹیڈیم افتتاحی میچ، ایک سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ شیڈول کا اعلان فیفا کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا۔ اس موقع پر 2017ء کے کنفیڈریشن کپ کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنفیڈریشن کپ بھی روس کی میزبانی میں ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 

ڈی ولیرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش
جوہانسبرگ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ولیرز بیٹے کے باپ بن گئے۔ عظیم بلے باز نے بیٹے کا نام بھی اے بی رکھ دیا۔ ان کی اہلیہ ڈانیالا نے گزشتہ روز اپنے پہلے بچے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش پر اسٹار کرکٹر کو نہ صرف جنوبی افریقہ بلکہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔ بچے کی پیدائش کے باعث ڈی ولیرز بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کا حصہ نہیں بن سکے اور صرف مختصر فارمٹ کی سیریز کھیل کے وطن واپس ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT