Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کیلئے میں ہی بہترین شخص ہوں : پلاٹینی

فیفا کیلئے میں ہی بہترین شخص ہوں : پلاٹینی

پیرس ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی فٹبال کے سربراہ مائیکل پلاٹینی کا دعویٰ ہیکہ وہ بدستور بہترین شخص ہیں جو اسکینڈل سے متاثرہ فیفا کی قیادت کرسکتے ہیں حالانکہ موجودہ طور پر وہ اس کھیل سے معطل ہیں۔ فرانسیسی لیجنڈ جو صدر فیفا کی حیثیت سے سپ بلاٹر کے جانشین بننے کیلئے 7 امیدواروں میں سے ایک ہیں، ان کا ماننا ہیکہ کھلاڑی، کوچ اور اڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے ان کا تجربہ ان کے چھ حریفوں میں سے کسی بھی شخص سے کہیں برتر ہے۔ ’’پوری انکساری کے ساتھ کہوں تو میں عالمی فٹبال کی قیادت کیلئے بہترین موقف کا حامل شخص ہوں ‘‘ 60 سالہ پلاٹینی نے یہ الفاظ سوئز روزنامہ لاماٹین کو انٹرویو میں کہے، جس میں انہوں نے خود کا تقابل قرون وسطیٰ کے ہیرو سے تک کیا۔ ’’میں ہی ہوں جو فٹبال کیلئے وسیع تر ویژن رکھتاہوں‘‘۔ پلاٹینی اور بلاٹر دونوں 90 دن کیلئے معطل ہیں جبکہ فرانسیسی اسٹار کو 2011ء میں فیفا سربراہ کی جانب سے 1.8 ملین یورو کی متنازعہ ادائیگی کی تحقیقات جاری ہے۔ پلاٹینی نے کہا کہ میں فرانسیسی ٹیم کا کھلاڑی اور کوچ رہا ہوں ، نینسی میں کلب کا عہدیدار رہا ، ورلڈ کپ کا آرگنائزر رہااور آج سب سے طاقتور فٹبال کانفیڈریشن کا سربراہ ہوں اور یہ تمام مشن میں نے پوری دیانتداری کے ساتھ انجام دیا ہے۔ پلاٹینی کو پرنس علی بن الحسین، موسیٰ بلیتی، جیروم شیمپئن، گیانی انفانتینو، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ٹوکیو سیکس والے کی طرف سے فیفا کے اس اعلیٰ عہدہ کیلئے مسابقت درپیش ہے۔ انفانتینو یو ئیفا کے جنرل سکریٹری ہیں اور 26 فبروری کی رائے دہی کیلئے حیران کن امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ پلاٹینی نے کہا کہ انفانتینو کی نامزدگی یوئیفا کی طرف سے ’’پلان بی‘‘ کو پیش کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT