Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کی برازیل سے معذرت خواہی

فیفا کی برازیل سے معذرت خواہی

متنازعہ تشہیری مواد سے عالمی تنظیم نے دستبرداری اختیار کرلی

متنازعہ تشہیری مواد سے عالمی تنظیم نے دستبرداری اختیار کرلی
ریو ڈی جنیریو 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے جو تشہیری مواد تیار کیا تھا اس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے برازیل سے معذرت خواہی کی ہے ۔ فیفا کے موقف میں یہ اچانک تبدیلی آئی ہے کیونکہ جو تشہیری مواد تیار کیا گیا تھا اس میں برازیل کی کچھ مقامی روایات کا مضحکہ اڑایا گیا تھا ۔ چند ہفتے قبل اسپورٹس کی دنیا کی مشہور برانڈ کمپنی آڈی ڈاس نے اپنے ڈیزائین کردہ دو شرٹس سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جن میں کچھ متنازعہ ریمارکس تھے ۔

فیفا نے اب ایسا سارا تشہیری مواد واپس لے لیا ہے جس میں برازیل کے عوام کو غیر پابند ‘ بے صبر اور نراج پیدا کرنے والے قرار دیا گیا تھا ۔ فیفا نے جون ۔ جولائی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کیلئے اسٹیڈیمس کی تیاریوں میں سست رفتاری پر مسلسل برازیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ جو تشہیری مواد تیار کیا گیا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ برازیل میں تقریبا کام لمحہ آخر میں کیا جاتا ہے ۔ فیفا نے اپنے تازہ ترین بیان میں اعتراف کیا کہ مزاح پیدا کرنے کی اس کی کوششوں کا الٹا اثر ہوا ہے اس لئے جو مواد تیار کیا گیا تھا اس سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے اور اس کا مقصد برازیل کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا ۔ فیفا نے کہا کہ وہ انٹرنیٹ سے یہ تشہیری مواد واپس لے رہا ہے اور اس نے برازیل سے معذرت خواہی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT