Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کی صدارت کیلئے 7 امیدواروں میں مسابقت

فیفا کی صدارت کیلئے 7 امیدواروں میں مسابقت

اس دوران فیفا نے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جو اس عالمی تنظیم کے صدر کی حیثیت سے سپ بلاٹر کی جگہ لیں گے ۔ امیدواروں کی فہرست میں ڈیوڈ ناکھیڈ شامل نہیں ہیں ۔ وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں اور انھوں نے صدارت کیلئے اپنی امیدواری کا اشارہ دیا تھا ۔اگرچہ ڈیوڈ کو پانچ درکار نامزدگیوں کی تائید حاصل تھی لیکن اُن میں سے ایک نے ایک دیگر اُمیدوار کی بھی حمایت کرتے ہوئے انتخابی قواعد کو توڑ دیا۔ 26 فبروری کے الیکشن میں مسابقت کرنے والے 7 اشخاص یوں ہیں : پرنس علی بن الحسین ( اُردن) ، یو ئیفا جنرل سکریٹری گیانی انفانتینو ، لائبریا کے موسیٰ بلیتی ، صدر اے ایف سی شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، سابق سفارتکار جیروم شامپین ، جنوبی افریقہ بزنسمین ٹوکیو سیکس والے اور صدر یو ائیفا مائیکل پلاٹینی۔

TOPPOPULARRECENT