Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کے سکریٹری جنرل ڈرامائی انداز میں معطل

فیفا کے سکریٹری جنرل ڈرامائی انداز میں معطل

رشوت ستانی کے الزامات پر کارروائی ، سابق عہدیدار کی امریکہ کو حوالگی
زیورخ ۔ 18 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال اسوسی ایشنس (فیفا) کو آج پھر ایک جھٹکہ لگا جب اس کے سکریٹری جنرل جیروم والکے کو ٹکٹنگ اسکام میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت ڈرامائی انداز میں معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ والکے فیفا کے سبکدوش شدنی صدر سپ بلاٹر کے دست راست ہیں۔ انھیں فرائض سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی میں حالیہ عرصہ کے دوران مبینہ بدعنوانیوں کے متعدد واقعات میں یہ ایک تازہ ترین اضافہ ہے ۔ اس دوران سوئزرلینڈ نے فیفا کے ایک نائب صدر کو رشوت ستانی کے واقعات کی تحقیقات کے ضمن میں امریکہ کے حوالہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ رشوت کے الزامات نے فٹبال کے اس عالمی ادارہ کو دہلادیا تھا جس کی تحقیقات کے ضمن میں پہلے مشتبہ شخص کو جبراً ملک بدر کرتے ہوئے امریکہ منتقل کیا جارہا ہے ۔ فیفا کے بیان کے مطابق والکے کو رخصت دیتے ہوئے فرائض سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔ رواں سال کے اوائیل میں سپ بلاٹر کو رشوت کے الزامات کے پیش نظر عہدہ سے سبکدوش ہونا پڑا تھا جس کے بعد فرانس کے شہری 54 سالہ جیروم والکے نے مجبوراً جنوبی افریقہ میں 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کے واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ والکے پر تازہ ترین الزام عائد کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی معمولی قیمت پر فروخت کرتے ہوئے منافع میں اپنا حصہ نکالنے کی کوشش کی تھی ۔ رشوت کے الزام فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ایک کمپنی کے اسرائیلی نژاد امریکی کنسلٹینٹ بین آلون نے عائد کیا تھا ۔ بعد ازاں ورلڈ کپ 2014ء کے ٹکٹ فروخت کرنے کا یہ کنٹراکٹ منسوخ کردیا گیا تھا ۔ فرانسیسی والکے کے امریکی وکیل نے انتہائی سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کرتے ہوئے رشوت ستانی کے الزامات کی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT