Monday , July 16 2018
Home / سیاسیات / فیملی پلاننگ کے خیال پر بعض سیاستداں شرماتے ہیں : نائب صدر

فیملی پلاننگ کے خیال پر بعض سیاستداں شرماتے ہیں : نائب صدر

نئی دہلی ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ریمارک کیا کہ بعض سیاستداں فیملی پلاننگ کو فروغ دینے کی بات پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں کیونکہ اُن کا شاید یہ ماننا ہے کہ آبادی پر قابو پانے سے ہوسکتا ہے ’’ووٹ کنٹرول ‘‘ کا نتیجہ برآمد ہوگا ۔ برتھ کنٹرول کے مسئلہ پر مباحث اور وسیع تر سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ عوام کو فیملی پلاننگ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ترغیبی اعلانات اور فوائد ہونے چاہئے ۔ نائب صدر یہاں ایک ایونٹ کے موقع پر مخاطب تھے جہاں وزیرصحت جے پی نڈا بھی شریک تھے ۔ نائب صدر نے کہاکہ کسی نہ کسی وجہ سے ہمارے سیاستدانوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے معاملے میں تعاون کرنے میں کچھ شرمندگی محسوس ہوتی ہے ۔ آبادی پر کنٹرول کا مطلب ووٹ کنٹرول ہوجائے گا ، ایسا بھی کچھ لوگوں کا ماننا ہے ۔ نائیڈو نے یہ ضرورت پر بھی زور دیا کہ عوام کو مختلف بیماریوں کے انسداد کیلئے احتیاطی اقدامات سے واقف کروانا چاہیء اور اُنھیں بہتر صحت کے لئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی ترغیب دینا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT