Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / فینانسر کا قتل کرنے والے چار افراد گرفتار

فینانسر کا قتل کرنے والے چار افراد گرفتار

شمس آباد 9 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ مہدی گارڈن میںایک فینانسر کا سر پر پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب وشنو یادو تلگو یوتا شمس آباد منڈل صدر نے ایک فیناسر سرینواس ریڈی سے قرض حاصل کیا تھا قرض کی ادائیگی میں تاخیر پر سرینواس ریڈی اسے مسلسل ہراساں کررہا تھا جس کی وجہ سے اس نے دوسرے شخص کے پاس سے قرض حاصل کرتے ہوئے سرینواس ریڈی کا قرض ادا کردیا ۔ گرام پنچایت انتخابات میں وارڈ ممبر کیلئے بھی حصہ لیا جس میں ہار گیا جس کے بعد وہ مزید پریشانی میں مبتلا ہوگیا تھا جس کے بعد وشنو یادو نے منصوبہ کے تحت سرینواس ریڈی کو مہدی گارڈن شراب نوشی کیلئے طلب کیا اور شراب نوشی کے بعد اس کے ساتھیوں سائی کرن کمار ، ارون اور سرینواس کی مدد سے سرینواس ریڈی کے سر پر مبینہ طور پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کر کے راہ فرار اختیار کی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے قتل میں ملوث وشنو یادو ،سائی کرن کمار ،ارون اور سرینواس کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT