Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / فینانسر کی ہراسانی سے تنگ مسلم نوجوان کی خود کشی

فینانسر کی ہراسانی سے تنگ مسلم نوجوان کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کوہیر منڈل کے موضع ماچر ریڈی پلی میں ایک مسلم نوجوان آٹو ڈائیور نے فینانسر کے مسلسل ہراساں کرنے اور اپنی زمین میں فصل خراب ہونے پر قرض کے بوجھ سے تنگ آکر پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ سب انسپکٹر رامو کوہیر کی اطلاع کے مطابق محمد غوث الدین متوطن موضع ماچر ریڈی پلی آٹو ڈرائیورگذشتہ چند سالوں سے لنگم پلی بی ایچ ای ایل میں آٹو چلتے ہوئے زندگی گزار رہے تھے کہ آٹو خراب ہونے سے چند دنوں سے آٹو بند پڑا ہوا تھا ۔اس لیے فینانس وقت مقررہ پر ادا نہیں کرپا رہے تھے کہ فینانسر نے آٹو واپس لے کر چلے جانے سے دل برداشتہ ہو کر اپنی ہی زمین پر ایک املی کے درخت سے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT