Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / فینانس کمپنی میں طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹ لی گئی

فینانس کمپنی میں طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹ لی گئی

حیدرآباد۔/4فبروری، ( پی ٹی آئی) فینانس کمپنی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں چار نامعلوم مسلح افراد 53لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات اور 86ہزار روپئے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع میدک کے رامچندرا پورم میں پیش آیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سریندر ریڈی نے بتایا کہ 10بجے صبح آفس کھلنے کے فوری بعد ڈاکو اندر داخل ہوئے اور ای

حیدرآباد۔/4فبروری، ( پی ٹی آئی) فینانس کمپنی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں چار نامعلوم مسلح افراد 53لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات اور 86ہزار روپئے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع میدک کے رامچندرا پورم میں پیش آیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سریندر ریڈی نے بتایا کہ 10بجے صبح آفس کھلنے کے فوری بعد ڈاکو اندر داخل ہوئے اور ایک سونے کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ قرض حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹاف کو چاقو کی نوک پر لاکر کھولنے کیلئے مجبور کیا۔ انہوں نے منیجر، اسسٹنٹ منیجر اور خاتون جاروب کش کو لاکر روم میں مقفل کردیا اس کے بعد سی سی ٹی وی کیمرہ کے تار کاٹ دیئے۔ وہ فرار ہونے سے پہلے سی سی ٹی وی ہارڈڈسک بھی لے گئے جس میں ان کے فوٹیج تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT