Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرراور جوکووچ کی پیشقدمی‘ڈیل پوٹرو کو شکست

فیڈرراور جوکووچ کی پیشقدمی‘ڈیل پوٹرو کو شکست

لندن۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلیی ہے۔ منز سنگلز میں جو کووچ نے چیک جمہوریہ کے ایڈم پیولاسیک کو 6-2، 6-2 اور 6-1سے شکست دی۔ راجر فیڈرر نے سربیا کے ڈسٹن لائیووچ کو 7-6، 6-3 اور 6-2 سے مات دی۔مائیلوس رونیک نے میخائل یوزنی کی 3-6، 7-6، 6-4 اور 7-5 سے چھٹی کر دی۔جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے امریکہ کے فرانسس ٹیافوئے کیخلاف 6-3، 6-4 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ گریگور ڈیمتروف نے مارکوس بغداتیس کیخلاف 6-3، 6-2 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔گیل مونفلس نے کیل ایڈمنڈ کو 7-6، 6-4 اور 7-4 سے زیر کیا۔ اسرائیل کے ان سیڈ پلیئر ڈوڈی سیلا نے جان آئزنر کو پانچ سٹوں کے زبردست مقابلے میں 6-7، 7-6، 5-7، 7-6 اور 6-3سے شکست دیکر حیران کن نتیجہ دیا۔ جرمنی کے میسچا زویرو نے قازقستان کے میخائل کوکوشکن کو 6-1، 6-2، 2-6، 3-6 اور 6-4سے شکست دی۔ ارنیسٹ گلبز نے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 6-4، 6-4 اور 7-6 سے باہر کا راستہ دکھایا۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں سلواکیہ کی میگڈلینا ریبریکووا نے چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کو 3-6، 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر زبردست اپ سیٹ کیا۔ امریکہ کی ایلسن رسکے نے فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ کو 2-6، 6-4 اور 6-4 سے حیران کر دیا۔ روس کی سویٹلانا کزنیٹسووا نے ہموطن ایکٹرینا ماکارووا، اگنیسکا رڈوانسکا نے کرسٹینا میک ہالے ، گاربائن موگوروزا نے یانینا وکمیئر، قازقستان کی زرینہ ڈیاس نے اناستاسیا روڈیونووا، لیزیا سوارینکو نے وکٹوریہ گولوبچ،کوکو وینڈے ویگھے نے تاتانیہ ماریا، پولونا ہرکوگ نے وارورا لیپچینکو کو شکست سے دوچار کرکے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کی بیتھنی میٹک سینڈز نے رومانیہ کی سورانا کرسٹی کے میچ سے دستبرداری کی بدولت اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

TOPPOPULARRECENT