Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرراور زیروف کی پشقدمی،نڈال کا آج مقابلہ

فیڈرراور زیروف کی پشقدمی،نڈال کا آج مقابلہ

لندن۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)راجر فیڈرر اور ابھرتے ٹینس اسٹار الیگزینڈر زیروف نے سیزن کے آخری ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافل نڈال کل بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کریں گے ۔ چھ مرتبہ کے چیمپئن سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر پہلے مرحلے میں گذشتہ ہفتہ پیرس ماسٹرس ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب جیتنے والے امریکہ کے جیک ساک کو راست سٹوں میں 6-4 7-6 (7-4) سے شکست دی ۔دوسرے مرحلے میں فیڈرر کا مقابلہ زیروف سے ہوگا جنھوں نے اپنے پہلے مرحلے کے سخت مقابلے میں مارین چیلچ کو 4-6 6-3 6-4 سے شکست دی ۔دنیا کے چوٹی کے آٹھ مرد کھلاڑیوں کے مابین ہونے والے اس ٹورنمنٹ میں نڈال کو ڈومنک تھیم، گریگور دیمتروف اور ڈیوڈ گوفن کے ساتھ پیٹ سمپراس گروپ میں رکھا گیا ہے۔ فیڈرر کو ایلکزینڈر زیروف ، مارن چیلچ اور جیک ساک کے ساتھ بورس بیکر گروپ میں رکھا گیا ہے۔ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے پہلے دن فیڈرر کا سامنا ساک سے اور جرمنی کے الیگزینڈرزیروف کا مقابلہ کروشیاکے مارن سے چیلچ رہا اور دونوں ہی مقابلوں کے مسابقتی ہونے کی امید کی جارہی تھی لیکن فیڈرر نے اپنے مقابلہ کو یکطرفہ کردیا۔دریں اثناء نڈال نے اب تک ایک مرتبہ بھی اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کا خطاب حاصل نہیں کرپائیں ہیں لیکن اس سال وہ فرنچ اور یو ایس اوپن سمیت چھ خطاب اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ موجودہ وقت میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بھی ہیں۔ ایسے میں ان کی کوشش خطاب کو اپنے نام کرنے کی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT