Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈررآئی سی سی کی نظر میں نمبرون بیٹسمین

فیڈررآئی سی سی کی نظر میں نمبرون بیٹسمین

ومبلڈن۔ 11جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اور ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑی راجر فیڈرر بہترین دوست تصور کیے جاتے ہیں اور سچن اپنے دوست فیڈرر کی کرکٹ کی صلاحیتوں کے بھی معترف ہیں۔دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو سراہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، سچن تو کرکٹ سے سبکدوش ہو چکے ہیں لیکن فیڈررکا کیریئر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید طوالت اختیار کرتا جا رہا ہے اور سچن اپنے دوست کے کھیل کو بھرپور انداز میں سراہتے ہیں۔راجر فیڈرر ان دنوں سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن اوپن میں مصروف ہیں اور دفاعی چیمپیئن عمدہ کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ پری کوارٹر فائنل میچ میں ایڈرین منارینو کے خلاف میچ میں فیڈرر نے ایک شاٹ کھیلا جس پر سچن ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہ سکے۔فیڈرر کا شاٹ کورٹ کے باہر گرنے کے باعث منارینو کو پہلے ہی پوائنٹ مل چکا تھا اور جب ان کے حریف نے ان کی جانب گیند واپس پھینکی تو اس موقع پر انہوں نے خوبصورت دفاعی شاٹ کے ذریعہ گیند کو بال بوائے کی جانب کھیل دیا۔سچن نے اس شاٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح ہاتھ اور آنکھ کا بہترین امتزاج اور راجر فیڈرر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ومبلڈن میں 9 واں گرانڈ سلام جیت لیں گے تو ہم ٹینس اور کرکٹ پر نوٹس آپس میں شیئر کریں گے۔ومبلڈن نے بھی اس ٹوئٹ کا نوٹس لیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ اس بہترین فارورڈ دفاعی شاٹ پر فیڈرر کو کتنی ریٹنگ دی جانی چاہیے۔آئی سی سی نے بھی ٹینس کے سب سے بڑے گرانڈ سلام کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں سوئس اسٹار کو عالمی نمبر ایک بیٹسمین قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT