Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرراے ٹی پی ماسٹرس میں 300ویں کامیابی

فیڈرراے ٹی پی ماسٹرس میں 300ویں کامیابی

سنسناتی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرراے ٹی پی ماسٹرس 1000 میں 300ویں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جیسا کہ انہوں نے یہاں یو ایس اوپن سے قبل کھیلے جانے والے آخری وارم اپ ٹورنمنٹ سنسناتی اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے مرحلے میں حریف کھلاڑی واسک پوسپیسل کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 7-6(7-4) ‘ 5-7‘ 6-2سے شکست دی ۔ ٹینس کی عالمی درجہ بندی م

سنسناتی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرراے ٹی پی ماسٹرس 1000 میں 300ویں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جیسا کہ انہوں نے یہاں یو ایس اوپن سے قبل کھیلے جانے والے آخری وارم اپ ٹورنمنٹ سنسناتی اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے مرحلے میں حریف کھلاڑی واسک پوسپیسل کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 7-6(7-4) ‘ 5-7‘ 6-2سے شکست دی ۔ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے مقام پر فائز 33سالہ فیڈرر نے پانچ برس قبل یہیں سنسناتی اوپن میں للیٹن ہیوٹ کو شکست دے کر ماسٹرس کی 200ویں کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس مقابلہ میں خصوصاً تیسرے سیٹ میں فیڈرر نے انتہائی شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کو اپنے نام کیا ۔ فیڈرر اور جوکووچ جہاں اپنی پیشقدمی جاری رکھنے میں کامیاب ہیں وہیں چند سرفہرست کھلاڑیوں کی ناکامی کا سلسلہ جاری ہے جیسا کہ چوتھے درجے کے کھلاڑی ٹامس برڈک کو تائیوان کے لویان نے 3-6 ‘ 6-3‘ 6-4سے شکست دی جب کہ پولینڈ کے جرزی جانکووچ نے عالمی درجہ بندی میں ساتویں مقام پر فائز گریجار دیمیترو کو6-4 ‘ 3-6‘ 6-3سے شکست دی ۔ چار دن قبل دیمیترو ٹورنٹو کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ اینڈی مرے جنہوں نے 13مہینے قبل ومبلڈن میں خطاب حاصل کیا تھا وہ سنسناتی اوپن جہاں 2008اور 2011ء میں وہ چمپئن رہے ہیں‘ سیزن کا پہلا خطاب حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT