Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈررمعمرترین نمبرون کھلاڑی بن گئے

فیڈررمعمرترین نمبرون کھلاڑی بن گئے

روٹرڈیم۔17 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلین اوپن چمپئین سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے روٹر ڈیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی نہ صرف دوبارہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے بلکہ وہ اس مقام پر پہنچنے والے معمر ترین کھلاڑی کا بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔فیڈرر نے 36 برس 197 دن کی عمر میں درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے اور اس طرح انہوں نے 33 برس کی عمر میں پہلے مقام پر فائز ہونے والے امریکہ کے سابق عالمی نمبر ایک اینڈری اگاسی کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔پیر کو جاری ہونے والی تازہ ترین درجہ بندی میں فیڈرر اپنے کٹر حریف رافل نڈال سے پہلا مقام چھین لیں گے کیونکہ رواں ٹورنمنٹ میں شرکت سے قبل پہلے مقام پر فائز نڈال اور فیڈرر کے درمیان صرف 155 نشانات کا فرق تھا اور فیڈرر کو پہلا مقام حاصل کرنے کیلئے ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنا کافی تھا اور کوارٹر فائنل میں کامیابی کے ساتھی ہی فیڈرر نے ایک اور ریکاڈر اپنے نام کرلیا ہے۔ فیڈرر نے روٹرڈیم ٹینس ٹورنمنٹ کا کوارٹر فائنل جیت کر معمر ترین ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔روٹر ڈیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں فیڈررکا مقابلہ ڈچ کھلاڑی روبن ہاس سے ہوا۔ فیڈرر نے پہلا سٹ 4-6 سے ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی اور اگلے دونوں سٹوں میں 6-1اور6-1 سے کامیابی کے ساتھ میچ بھی جیت لیا۔اس کامیابی سے 6 برس بعد راجر فیڈرر نے ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور وہ دنیا کے معمر ترین عالمی نمبر ون بن گئے ہیں۔ فیڈرر اکتوبر2012ء کے بعد پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک بنے ہیں ،اس سے قبل انہوں نے فروری 2004 ء میں پہلی مرتبہ اس مقام پر قبضہ جمایا تھا۔فیڈرر سے قبل 2003ء میں سابق امریکی ٹینس کھلاڑی اگاسی نے 33 سال اور131دن کی عمر میں نمبر ایک مقام پر قبضہ جمایا تھا۔فیڈرر اپنے شاندارکرئیر میں 302 ہفتوں تک نمبر ایک مقام پر فائز رہے جوکہ ایک انفرادی عالمی ریکارڈ ہے اور اب وہ اس میں مزید اضافہ کریں گے۔عالمی نمبر ایک کے ریکارڈ میں فیڈرر 303کے ساتھ ایک اور نیا ریکارڈ قائم کریں گے جبکہ زیادہ ہفتوں تک نمبر ایک مقام پر رہنے والوںکی فہرست پیٹ سامپراس 286 ہفتوں کے دوسرے مقام پر ہیں جبکہ آئیون لنڈیل 270 ہفتوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔ مردوں کی درجہ بندی کی تاریخ میں معمر ترین کھلاڑی کا ریکارڈ بھی اب راجر فیڈرر کے نام ہے جوکہ 19 فروری 2018 کو36 برس میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ آگسی 7ستمبر2003 18 میں 33 برس میں یہ ریکاڈر بنایا تھا نیز فروری 2018 کو نڈال 31 برس میں نمبر ایک مقام حاصل کیا ہے۔فیڈرر کا اب سیمی فائنل میں مقابلہ اینڈریز سپی سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT