Tuesday , February 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈررنے نمائشی مقابلے میں مرے کو شکست دی

فیڈررنے نمائشی مقابلے میں مرے کو شکست دی

لندن ۔8نومبر(سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک برطانوی ٹینساسٹار اینڈی مرے کو نمائشی میچ میں راجر فیڈرر سے شکست برداشت کرنی پڑی۔ زخموں سے صحتیاب ہونے کے بعد واپسی کرنے والے برطانوی اسٹار نے کھیل کے دوران وِگ پہنی تو شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ راجر فیڈرر بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے اسکاٹش سکرٹ پہن کر کھیلتے رہے۔ گلاسگو کے ٹینس کورٹ میں دوبڑے کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ ہوا۔ زخموں سے چھٹکارے کے بعد اینڈی مرے سوئس پلیئر راجر فیڈرر کیخلاف ایکشن میں نظر آئے۔دونوں اسٹارز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ اینڈی مرے اپنے اس واپسی والے میچ میں کامیابی تو حاصل نہ کر سکے لیکن شائقین کو خوب سیر وتفریح کا سامان فراہم کیا۔ کھیل کے دوران وہ اچانک وِگ پہن کر کورٹ میں آئے تو مداح خوب محظوظ ہوئے۔ راجر فیڈرر بھی پیچھے نہ رہے۔ اسکاٹش اسکرٹ پہن کر کھیلتے رہے ، دونوں کی مزاحیہ حرکتوں پر شائقین نے خوب داد دی۔ اس مقابلے میں فیڈرر نے مسابقتی کھیل کے بعد 3-6 6-3 (5-10) سے مرے کو شکست دی۔

ٹوکیو المپکس کے بجٹ میں کمی
ٹوکیو ۔8 نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) جاپانی اولمپکس حکام نے 2020 گیمز کے اخراجات میں مزید 360ملین ڈالر کی کمی کی کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں اولمپکس عہدیدار نے کہا کہ لاگت میں کمی تعمیرات اور اسٹیڈیمز میں عارضی نشستوں کی تنصیب کی منصوبہ بندی کرکے ممکن بنائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT