Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈررنے نڈال اور رونالڈو کوشکست دی

فیڈررنے نڈال اور رونالڈو کوشکست دی

موناکو۔28 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو پرنس البرٹ اور پرنسیس چارلین کی موجودگی میں پانچواں اور چھٹا لاریس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسٹار ٹینس کھلاڑی فیڈرر نے لاریس ایوارڈس کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ مرتبہ ایوارڈجیتے ہیں۔یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فیڈرر نے کہا،میرے لئے یہ بے حد خاص لمحہ ہے ۔ شائقین کو پتہ ہے کہ میں اپنے لاریس ایوارڈس کو کتنی اہمیت دیتا ہوں۔ اس لئے ایک اور ایوارڈ جیتنا شاندار تجربہ ہے لیکن ایک ساتھ دو جیتنا ایک الگ ہی اعزاز ہے ۔ میرے لئے یہ ناقابل یقین ہے ۔ میں خوش ہوں اور لاریس اکیڈمی کو اس کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آسٹریلین اوپن چیمپئن فیڈرر نے کہا،یہ سال میرے لئے ناقابل فراموش ہے۔2016 کے بعد واپسی کرنا بہت مشکل تھا اور یہ ایوارڈ واپسی کی میری کوشش کو یادگار بناتے ہیں۔ جب میں نے2005 میں اپنا پہلا لاریس ایوراڈ جیتا تھا تب آپ اگر مجھ سے کہتے کہ میں چھ لاریس ایوارڈ جیت لوں گا تو میں آپ پر یقین نہیں کرتا۔ یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے ۔لاریس ورلڈ اسپوٹرس اکیڈمی کی طرف سے دیا جانے والا یہ سالانہ کھیل ایوارڈ ہے ۔کھیل کی عظیم ہستیاں اس کے لئے ووٹنگ کرتی ہیں اور یہ ایوارڈ ایک کیلنڈر سال کی کامیابیوں کے لئے دیے جاتے ہیں۔ اس سال یہ2017 میں کھلاڑیوں کی کامیابی کے لئے دیا گیا۔ اس سال ہالی ووڈ سوپر اسٹار بینیڈکٹ کمبربیچ نے اس پروگرام کی میزبانی کی اور مشہور گلوکارہ اور نغمہ نگار ایملی سینڈے نے اس پروگرام کے دوران مظاہرہ کیا۔اسپورٹسمین آف دی ایئر زمرے میں فیڈررکو اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال اور پرتگالی فٹ بال اسٹارکرسٹیانورونالڈو سے سخت مقابلہ رہا۔آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن جیتنے والے فیڈرر کو گھٹنے کی شدید چوٹ سے ابھر کر غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے کے لئے کم بیک آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔امریکہ کی عظیم ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کو اسپورٹس وویمن آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں آسٹریلین اوپن کے طور پر اپنا 23 واں گرانڈسلام خطاب جیتنے کے لئے دیا گیا۔ سرینا نے2017 میں ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے ۔ وہ پانچ ایوارڈ کے ساتھ لاریس ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ کامیاب خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔دنیا بھر کے کھیلوں کے پرستار کی طرف سے دیا جانے والا واحد ایوارڈ لاریس بیسٹ اسپورٹنگ مومنٹ آف ایئر برازیلی فٹ بال کلب چیککوئنس کو ملا۔ یہ وہی ٹیم ہے ، جو ایک ہوائی حادثے کا شکار ہوگئی تھی لیکن اس نے خود کو پھر سے تیار کیا اور برازیلی سیری۔ اے خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔امریکہ کے عظیم کھلاڑی اور لاریس اکیڈمی رکن ایڈون موجیز کو لاریس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا۔موجیز کو ان کے غیر معمولی کھیل کیریئر کے لئے یہ ایوارڈ ملا، جس میں دو اولمپک گولڈ میڈلس شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT