Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈررومبلڈن 2015میں خطاب کے لئے پرعزم

فیڈررومبلڈن 2015میں خطاب کے لئے پرعزم

جرمنی ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن 2015 کے ضمن میں منعقدہ مختلف وارم اپ ٹورنمنٹس میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جبکہ عالمی نمبر 3 اینڈی مرے نے ایگن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ خاتون زمرہ کا ایونٹ انجلیک کربر کے نام رہا۔ جرمنی کے شہر ہالے میں گیری کربر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کا

جرمنی ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن 2015 کے ضمن میں منعقدہ مختلف وارم اپ ٹورنمنٹس میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جبکہ عالمی نمبر 3 اینڈی مرے نے ایگن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ خاتون زمرہ کا ایونٹ انجلیک کربر کے نام رہا۔ جرمنی کے شہر ہالے میں گیری کربر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کا سامنا اطالوی پلیئر اینڈریاس سیپی سے ہوا۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے جارحانہ کھیل کے ذریعہ اینڈریاس سیپی کو راست سٹوں میں شکست دی۔ راجر فیڈرر نے 7-6 ‘ 6-4 سے کامیابی حاصل کی اور اس طرح انہوں نے یہاں ریکارڈ8 مرتبہ خطاب حاصل کیا ہے۔ دوسری جانب لندن میں ایگن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں اسکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو راست سٹوں میں شکست دے دی۔ عالمی نمبر 3 اینڈی مرے کا کامیابی کا اسکور 6-3‘6-4 رہا۔ برمنگھم ٹینس ایونٹ میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے چیک جموریہ کی کیرولینا پیلیسکووا کو ایک سخت ترین مقابلے کہ بعد 6-7 ، 6-3 ، 7-6 سے شکست دے کرکے ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ ان نتائج کے بعد ومبلڈن 2015 کے ایک مرتبہ پھر دلچسپ ہونے کے امکانات بڑھ چکے ہیں کیونکہ ایک جانب فیڈرر ومبلڈن میں 8 ویں خطاب کے لئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب 2013 میں خطاب حاصل کرنے والے مرے بھی سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام سے قبل فام میں واپس آچکے ہیں۔فیڈرر نے گیری ویبر خطاب حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ وہ اس خطاب کے حصول پر مسرور ہونے کے علاوہ سمجھتے ہیں کہ یہ کامیابی انکے گرانڈ سلام کے حصول میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT