Saturday , December 15 2018

فیڈررکا فرنچ اوپن سے قبل طویل آرام کا فیصلہ

زیورخ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر آئندہ ماہ تک ٹینس مقابلوں سے وقفہ لیں گے جس کے بعد ان کی مئی کے اواخر میں فرنچ اوپن کے ذریعہ میدان  میں واپسی ہوگی۔ انہوں نے چھ ماہ کی گھٹنے میں تکلیف کے بعد 6 ماہ تک کھیل سے کنارہ کشی اختیار کی تھی جس کے بعد رواں برس واپسی کرتے ہوئے انہوں نے سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے بعد دو1000 ماسٹرس سیریز انڈین ویلس اور میامی اوپن میں خطابات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ وہ اب 24 برس کے نوجوان کھلاڑی نہیں ہیں لہذا انہیں آرام کی ٰضرورت ہے اس لئے وہ چند کلے کورٹ ٹورنمنٹس بشمول مونٹی کارلو، روم اور میڈرڈ میں ماسٹرز سیریز ایونٹس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم کلے کورٹ کے گرانڈ سلام فرنچ اوپن میں شرکت کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT