Friday , November 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈررکو شکست،نڈال اور جوکووچ کا آج سیمی فائنل

فیڈررکو شکست،نڈال اور جوکووچ کا آج سیمی فائنل

لندن۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر کا ریکارڈ نویں مرتبہ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز خطاب جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور کوارٹر فائنل میں افریقی اسٹارکیون اینڈرسن نے انہیں اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔لندن میں جاری سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن کے کوارٹر فائنلز میں جنوبی افریقی کھلاڑی کیون اینڈرسن نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپیئن اور سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو شکست دے کرسب کو حیران کردیا۔فیڈرر نے ابتدائی دونوں سٹس 2-6 اور 7-6 سے اپنے نام کیے لیکن اس کے بعد اینڈرسن نے تیسرا سٹ 7-5 سے جیت کر جاندار واپسی کی۔اینڈرسن نے چوتھا سٹ 6-4 سے جیت کر مقابلہ 2۔2 سے برابر کر دیا اور پانچویں اور فیصلہ کن سٹ میں بھی فیڈرر اور اینڈرسن کے درمیان زبردست مسابقت ہوئی جس میں اینڈرسن نے فیڈرر کو 13-11 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ان کا سیمی فائنل میں امریکہ کے جان آئزنر سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے ٹاپ ایٹ میچ میں کینیڈا کے مائیلوس رونیک کو 6-7 ، 7-6 ، 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں سربیا کے 12سیڈ پلیئر نوواک جوکووچ نے جاپانی حریف کائی نشیکوری کو 6-3 ، 3-6 ، 6-2 اور 6-2 سے شکست سے دوچار کیا۔ عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 7-5، 6-7 ، 4-6 ، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے دی۔سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT