Wednesday , April 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈررکی نمبر ون مہم کا کامیاب آغاز

فیڈررکی نمبر ون مہم کا کامیاب آغاز

روٹرڈیم۔15فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہالینڈ میں جاری اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ایونٹ میں عالمی نمبر ایک مقام کی سمت گامزن آسٹریلین اوپن چمپیئن راجر فیڈرر نے اپنی مہم کاکامیاب اور شاندار آغاز کیا ہے جیسا کہ انہوں نے پہلے راونڈ کے مقابلہ میں روبن بیمل مانس کو باآسانی 6-1,6-2 سے شکست دی ہے۔ دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں ان کا سامنا فلپ کول اسکریبر سے ہوگا اور اس میں کامیابی کے بعد وہ نمبر ایک مقام سے ایک کامیابی دور ہوں گے۔ ڈیوڈ گوفن اور ٹامس برڈیک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے اسپین کے فیلیسیانو لوپیز کو 6-1 اور 6-3 سے جبکہ ٹامس برڈیک نے نمبر چھ سیڈ سربیا کے وکٹر ٹرائیکی کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر قطعی 8 میں جگہ بنالی۔اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے میچز میں حیران کن نتیجہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ہالینڈ کے ٹیلون گریکسپور نے نمبر پانچ سیڈ سوئس حریف اسٹینسلاس واورینکا کو تین سٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے رخصت کردیا۔ نمبر دو سیڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف نے جاپان کے یوئیچی سوگیٹا کو 6-4 اور 7-6ہالینڈ کے رابن ہاس نے ہم وطن حریف تھیمو ڈی بیکرکو 6-2 اور 6-2،روس کے آندرے روبلیف نے نمبر سات سیڈ فرانس کے لوکاس پوائیل کو 7-5اور 6-4،سربیا کے فلپ کرائینووچ نے کینیڈا کے فیلکس اوگر آلیاسم کو 6-2،3-6 اور 7-5،بوسنیا کے دامیر زومہور نے رومانیہ کے ماریوس کوپل کو 6-4اور 6-4 سے شکست دی جبکہ فرانس کے پائرے ہیوز ہربرٹ کیخلاف ہم وطن حریف رچرڈ گیسکوئے 3-1کے اسکور پر دستبردار ہو گئے۔ امریکہ میں جاری نیویارک اوپن کے پہلے راؤنڈ میں جاپان کے کائی نشیکوری نے امریکہ کے نوایا روبین کیخلاف 7-5 اور 6-3 سے کامیابی کی بدولت کھیل میں کامیاب واپسی کی۔

TOPPOPULARRECENT