Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان ایک اور فائنل متوقع

فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان ایک اور فائنل متوقع

نیویارک۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو سیزن کے آخرمیںکھیلے جانے والے گرانڈ سلام یو ایس اوپن میں پہلا مقام دیا گیا ہے جب کہ پانچ مرتبہ یہاں خطاب حاصل کرنے والے راجر فیڈرر مرد زمرہ کے سنگلس مقابلوں میں دوسرے بہترین کھلاڑی ہوں گے اور اس طرح ومبلڈن کے فائنل کے بعد یو ایس اوپن کا دونوں کھلاڑیوں ک

نیویارک۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو سیزن کے آخرمیںکھیلے جانے والے گرانڈ سلام یو ایس اوپن میں پہلا مقام دیا گیا ہے جب کہ پانچ مرتبہ یہاں خطاب حاصل کرنے والے راجر فیڈرر مرد زمرہ کے سنگلس مقابلوں میں دوسرے بہترین کھلاڑی ہوں گے اور اس طرح ومبلڈن کے فائنل کے بعد یو ایس اوپن کا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ ہوسکتاہے ۔ چوتھے گرانڈ سلام کیلئے کھلاڑیوں کی درجہ بندی کردی گئی ہے جس میں ابتدائی دو مقامات پر جوکووچ اور فیڈرر موجود ہیں جب کہ برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے کو 8واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ جوکووچ گذشتہ چار برسوں سے یہاں فائنل کھیل رہے ہیں تاہم انہیں صرف ایک مرتبہ 2011ء میں خطابی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ دریں اثناء فیڈرر متواتر 14ویں برس یو ایس اوپن سیڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

اور اس طرح انہوں نے آئیون لینڈل کی برابری کرلی ہے جبکہ جیمی کانرس متواتر 18برسوں تک یو ایس اوپن میں سیڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ دفاعی چمپئن رافل نڈال کلائی کے زخم کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں ۔ آسٹریلین اوپن چمپئن اسٹانسلس واؤرنکا کو تیسرا مقام حاصل ہواہے ۔ جب کہ اسپینی ٹینس اسٹار ڈیوڈ فیرر کو چوتھا ‘ تیز رفتار سرویس کے لئے مشہور کینیڈا کے کھلاڑی میلوس راؤنک کو پانچواں ‘ چیک جمہوریہ کے کھلاڑی ٹامس برڈچ کو چھٹا ‘ بلغاریہ کے کھلاڑی گریجار دیمیترو کو ساتواں اور 2012ء کے یوایس اوپن چمپئن اینڈی مرے کو آٹھواں مقام حاصل ہواہے ۔ 25اگست کو شروع ہونے والے سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کیلئے کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے بعد گذشتہ ہفتہ سنسناتی اوپن میں کامیابی حاصل کرنے والے راجرفیڈررکو خطاب کیلئے مضبوط دعویداروںمیں شمار کیا جارہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT