Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور دیمت رووف میں خطابی مقابلہ

فیڈرر اور دیمت رووف میں خطابی مقابلہ

روٹرڈم 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کی اے ٹی پی رینکنگ میں پھر سے چوٹی پر پہنچنے والے سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے روٹرڈم ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں اب خطاب کے لئے ان کا سامنا دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی گرگووف دیمت رووف سے ہوگا۔گذشتہ ماہ آسٹریلین اوپن میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے والے فیڈرر نے ہفتہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں اٹلی کے آندریس سیپی کو اسٹریٹ سیٹوں میں 6-3، 7-6 سے شکست دی۔ یہاں دو بار چیمپئن رہنے والے فیڈرر نے سیپی کے خلاف شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں اپنا قبضہ برقرار رکھا ۔36 سال کے فیڈرر عالمی رینکنگ میں چوٹی پر پہنچنے والے دنیا کے عمردراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ایک دیگر سیمی فائنل مقابلے میں بیلجیم کے ڈیوڈ گافن کو بلغاریہ کے دیمترووف کے خلاف میچ میں انہیں آنکھ میں چوٹ لگنے کے سبب مقابلے سے ہٹنا پڑا ۔ گافن کو جس وقت چوٹ لگی اس وقت وہ چھ۔تین، صفر۔ایک سے پیچھے تھے ۔ اس کے بعد دیمت رووف فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے ۔36سالہ فیڈرر نے روٹرڈم اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے روبن ہاسے کو 6-4، 1-6، 1-6 سے شکست دے کر یہ کامیابی حا صل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT