Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور سرینا کی میڈرڈ ماسٹرس میں شرکت

فیڈرر اور سرینا کی میڈرڈ ماسٹرس میں شرکت

میڈرڈ ۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس اور مرد زمرے میں عالمی ریکارڈ یافتہ راجر فیڈرر نے رواں ہفتے شروع ہونے والے میڈرڈ ماسٹرس میں شرکت کی توثیق کردی ہے تاکہ اس ٹورنمنٹ کے ذریعہ سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کی تیاری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ راجر فیڈرر جوکہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں زخمی ہونے کے بعد کچھ عرصہ کے لئے ٹینس سے دور تھے اور صحتیاب ہونے کے بعد یہ ان کا دوسرا ٹورنمنٹ ہے ۔ میڈرڈ ماسٹرس کے انتظامیہ نے فیڈرر کی شرکت پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ کہا کہ یہاں فیڈرر کا نہ صرف شاندار استقبال ہوگا بلکہ شائقین بھی انھیں ایکشن میں دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے ۔ علاوہ ازیں 21 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئنس سرینا ولیمس نے بھی فیڈرر کی طرح اپنے شیڈول کو مختصر اور مؤثر بنایا ہے اور وہ یہاں شرکت کرتے ہوئے سیزن کا پہلا خطاب حاصل کرنے کی خواہاں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT