Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور سلیچ کی بیسل اوپن میں پیشقدمی

فیڈرر اور سلیچ کی بیسل اوپن میں پیشقدمی

بیسل ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ میں جاری باسل انڈورز ٹینس ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں سر فہرست اور مقامی کھلاڑی راجر فیڈرر نے امریکہ کے فرانس ٹیافو کیخلاف 6-1 اور 6-3 سے کامیابی کے بعد آخری 16 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں نشست پکی کر لی۔ نمبر دو سیڈ کروشیا کے مرین سلچ نے جرمنی کے فلوریان میئر کیخلاف اس وقت کامیابی حاصل کی جب 6-3 سے ناکام جرمن حریف کو مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا۔ نمبر تین سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے جرمن کوالیفائر پیٹر گوائزک کو 6-2 اور 7-5 سے شکست دی ۔ نمبر پانچ سیڈ امریکہ کے جیک سوک نے کینیڈین حریف واسک پوسپیسل کوتین سٹوں پر مشتمل سخت مقابلے میں 3-6،7-6 اور 7-5 سے شکست دی۔نمبر چھ سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ نے قازقستان کے میخائیل کوکوشکن کو 6-0 اور 6-3 سے ہرا دیا اورارجنٹینا کے لیونارڈو میئر نے نمبر آٹھ سیڈ جرمنی کے میسچا زویریو کو 7-5 ،7-5 سے شکست دی۔ ہیون چنگ،رابن ہاس،ریان ہیریسن،بینوئٹ پائرے اور ڈینس شاپووالوف بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

 

TOPPOPULARRECENT