Wednesday , December 19 2018

فیڈرر اور مرے کیلئے مشکل ترین ڈرا

ملبورن۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن 2015ء میں جہاں فیڈرر اپنے 18ویں گرانڈ سلام خطاب کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گے وہیں 3مرتبہ فائنل میں شکست برداشت کرنے والے برطانوی نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے کیلئے بھی آسٹریلین اوپن کی راہ ہموار نہیں کیونکہ فیڈرر اور مرے کے علاوہ رافل نڈال بھی اسی گروپ میں شامل ہیں ۔ فیڈررجو کہ 2012ء ومبلڈن کے بعد اپنے پہلے گرانڈ سلام خطاب کے کوشاں ہیں جیسا کہ 2014ء میں انہوں نے سب سے زیادہ 73فتوحات اور آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل برسبین اوپن کے ذریعہ 2015ء کا پہلا خطاب بھی حاصل کرلیا ہے ‘ ان کو پہلے راؤنڈ سے مشکل ترین حریف کھلاڑیوں کا سامنا ہے ۔ پہلے راؤنڈ میں چینی تائی پائی کے کھلاڑی این سن لو‘ تیسرے راؤنڈ میں جرمی چار ڈی اور چوتھے راؤنڈ میں ٹامی روبیریڈو کا سامنا رہے گا جبکہ کوارٹر فائنل میں فیڈرر اور مرے کا سامنا متوقع ہے ۔ سیمی فائنل میں رافل نڈال اور فیڈرر کے درمیان گذشتہ برس کا مقابلہ ہوسکتا ہے جہاں نڈال نے راست سٹوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ مرے کیلئے چوتھے راؤنڈ میں بلغاریہ کے ابھرتے کھلاڑی گریجار دیمتروحریف ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT