Monday , July 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور نمبرایک مقام کے درمیان چونگ حائل

فیڈرر اور نمبرایک مقام کے درمیان چونگ حائل

انڈین ویلز۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی زبردست فارم کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے اور دوسری جانب خاتون زمرے کی بھی عالمی نمبر ایک کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے بھی تیز ہواؤں کے درمیان اپنا میچ جیت کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی ہے ۔فیڈرر نے فرانس کے جرمي چارڈي کو 7-5 ،6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں انکا مقابلہ چونگ ہیونگ سے ہوگا۔36 سالہ فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں کامیابی اس لئے بھی اشد ضروری ہے کیونکہ جب پیر کو جب نئی عالمی درجہ بندی جاری ہوگی تو وہ اپنا پہلا مقام برقرار رکھ پائیں گے اور اگر چونگ رواں برس آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں فیڈرر کے خلاف ہوئی شکست کا حساب برابر کرتے ہیں تو پھر فیڈرر اپنا پہلا مقام نڈال کے خلاف اپنا پہلا مقام گنوادیں گے۔ دریں اثناء چوتھے مرحلے کے مقابلے میں فیڈرر نے پہلے سٹ میں صرف تین نشانات ہی گنوائے اور دوسرے سٹ میں بیک ہینڈ ونرس سے چارڈي کی سروس توڑکر 4۔4 پر اسکور برابر کیا۔پانچ مرتبہ کے چمپئن فیڈرر نے ایک گھنٹے 22 منٹ میں پھردوسرا سٹ اور میچ اپنے نام کیا۔ساتھ ہی اس سال انہوں نے مسلسل15 میچ جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کرلیا۔آخری مرتبہ سال2006 میں فیڈرر نے 15-0 فتوحات کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس سال تین گرنڈ سلام سمیت 12 خطابات جیتے تھے لیکن اس وقت فیڈرر کی عمر صرف 24 برس تھی ۔فیڈرر کا اگلے دور میں جنوبی کوریا کے چیونگ ہیون سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے اروگوے کے پابلو کیوواس کو آسانی سے 6۔1، 6۔3 سے شکست دی۔فیڈرر اور چیونگ کے درمیان کوارٹر فائنل کے لیے اس سال کا آسٹریلین اوپن سیمی فائنل ری میچ بھی کہا جا رہا ہے جہاں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کو پیر میں تکلیف کی وجہ سے میچ چھوڑنا پڑا تھا۔سال2013 میں انڈین ویلز میں رنر اپ رہے ارجنٹیناکے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے پچھڑنے کے بعد لیونارڈو میئر کو 3۔6 ،7۔6 ،6۔3 سے شکست دی۔پوٹرو کے سامنے آئندہ چیلنج فلپ کولشریبر کا ہوگا جنہوں نے فرانس کے پیئر ہیج ھربٹ کو 6۔4 ،7۔6 سے شکست دی۔جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے ا سپین کے پابلو کارینو بستا کو 4۔6 ،6۔3 ،7۔6 سے شکست دی۔اینڈرسن نے میچ میں 16 ایس لگائے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ابھی کروشیا بورنا کورچ سے کھیلیں گے جنہوں امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 6۔2 ،6۔7 ،6۔4 سے شکست دی۔ڈرا میں واحد امریکی کھلاڑی سیام کیوری نے فلیسیانو لوپیز کو 6۔3 ،6۔4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔رواں ٹورنمنٹ میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو پہلے ہی شکست ہوچکی ہے اور اب فیڈرر کی راہ میں کوارٹر فائنل کی بڑی رکاوٹ چونگ کے علاوہ فائنل میں متوقع حریف یان مارٹن ڈیل پوٹرو ہوں گے۔ خواتین کے سنگلز میں ہالیپ نے پیٹرا مارٹچ کو 6۔4 ،6۔7 ،6۔3 سے شکست دے کر تیسری مرتبہ یہاں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔رومانیہ کے کھلاڑی فائنل میں جگہ کے لئے 20 سال کی ناومی اوساکا سے کھیلیں گی جنہوں نے پانچویں سیڈ کیرولینا پلسکووا کو 6۔2 ،6۔3 سے شکست دی۔دنیا میں 44 ویں رینک اوساکا اس سال اپنا پہلا سیمی فائنل کھیل رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT