Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور ڈیل پوٹرو کے درمیان خطابی مقابلہ

فیڈرر اور ڈیل پوٹرو کے درمیان خطابی مقابلہ

انڈین ویلز۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )عالمی نمبر ایک کھلاڑی راجر فیڈرر نے الٹ پھیر سے بچتے ہوئے یہاں انڈین ویلز ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں وہ اپنے ریکارڈ چھٹے خطاب کے لئے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کے آخری چیلنج کا سامنا کریں گے ۔ٹاپ سیڈ سوئس کھلاڑی کو مرد سنگلزسیمی فائنل میں غیر سیڈ بورنا کورچ کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن واپسی کرتے ہوئے انہوں نے 5۔7 ،6۔4 ،6۔4 سے جیت اپنے نام کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔ وہیں دیگر مقابلے میں ارجنٹائن کے پوترو نے ملوس راونک کو 6۔2 ،6۔3 سے شکست دی۔فیڈرر اب انڈین ویلز میں ریکارڈ چھٹی بار خطاب جیتنے سے ایک قدم دور رہ گئے ہیں۔لیکن انہیں پوترو کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا جنہوں نے ستمبر میں یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی کو شکست دی تھی۔21 سالہ کروشین کھلاڑی کورچ نے بھی سوئس ماسٹر کو کافی چیلنج دیا اور ان کے مضبوط بیک ہینڈ سے پہلا سیٹ 7۔5 سے اپنے نام کر لیا۔انڈین ویلز کے اپنے نو میچوں میں فیڈرر نے پہلی بار اپنا سیٹ گنوایا ہے ۔وہیں دوسرے سیٹ کے آغاز میں بھی کورچ نے فیڈرر کی سروس بریک کی ۔

TOPPOPULARRECENT