Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور ڈینس سیمی فائنل میں داخل

فیڈرر اور ڈینس سیمی فائنل میں داخل

نمبر ایک پلیسکوا کو کیرولین کیخلاف شکست

 

مونٹریال۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن چمپین راجر فیڈرر رواں سیزن ایک اور خطاب سے صرف دو قدم دور ہیں جیسا کہ انہوں نے راجرس کپ کے کوارٹر فائنل میں اسپینی ٹینس اسٹار روبیریٹو بوٹسٹا کو راست سیٹوں میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ فیڈرر نے 68 منٹوں کے مقابلے میں 5 ایسیس مارے۔ فیڈرر کا سیمی فائنل میں نیدر لینڈ کے کھلاڑی رابن ہاس سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے میں ڈیگو اسکاڈسمین کو ایک سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3،6-3 سے شکست دی۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا کہ تیز ہواؤں کے دوران گیند پر قابو کرنا کسی قدر مشکل ہورہا تھا لیکن کامیابی پر میں مطمئن ہوں۔ فیڈرر نے روبیریٹو کے خلاف متواتر ساتویں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹورنمنٹ میں غیرمعمولی مظاہرے کرنے والے 18 سالہ کینیڈا کے ڈینس شاپولو نے فرانسیسی کھلاڑی ایڈریان ماریرینو کو 2-6، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ ڈینس کو ٹورنمنٹ میں وائیلڈ کارڈ ملا ہے۔ دریں اثناء خواتین زمرہ کے کوارٹر فائنل میں پہلی مرتبہ بحیثیت نمبر ایک کھلاڑی کسی ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے والی کیرولینا پلیسکو ا کو سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کے خلاف سخت ترین مقابلے میں 7-5، 6-7(3-7) ، 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ سیمی فائنل میں ووزنیاکی کا مقابلہ امریکی کھلاڑی سولین اسٹیفنس سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT