Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور کیوری سنسناتی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

فیڈرر اور کیوری سنسناتی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

نیویارک ۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں جاری سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور مقامی کھلاڑی سیام کیوری نے اپنے مقابلوں میں فتوحات حاصل کرلی ہیں۔ سنسناتی ٹینس ٹورنمنٹ کے پہلے میچ میں سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر تین راجر فیڈرر اور اسپین کے روبرٹو بوٹسٹا میدان میں اترے۔ عالمی نمبر تین ٹینس پلیئر نے ہسپانوی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں فتح حاصل کی۔ انہوں نے حریف کو 6-4’6-4 سے شکست دی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں امریکہ کے سیام کیوری کا مقابلہ ہم وطن جان ازنر سے ہوا۔  کیوری نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف کو راست سٹوں  میں 6-3’7-6  سے شکست دی ۔یاد رہے کہ ومبلڈن کے فائنل میں جوکووچ کے خلاف شکست کے بعد فیڈرر اپنا پہلا ٹورنمنٹ کھیل رہے ہیں اور یہ ٹورنمنٹ رواں سیزن کے آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT