Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر حریف کھلاڑیوں کی جدوجہد کے بعد پرعزم

فیڈرر حریف کھلاڑیوں کی جدوجہد کے بعد پرعزم

ملبورن۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپین راجر فیڈرر اپنے 20 ویں گرانڈ سلام کے لئے جہاں پرعزم ہیں، وہیں آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل ہی ان کے چند کٹر حریف زخموں کے مسائل سے پریشان ہیں۔ 36 سالہ فیڈرر کیلئے 2017ء کا سیزن انتہائی شاندار رہا جہاں انہوں نے پانچویں مرتبہ آسٹریلین اوپن اور ریکارڈ 8 ویں مرتبہ ومبلڈن خطاب حاصل کیا ہے، نیز رواں سیزن وہ ملبورن میں سیزن کے پہلے گرانڈ سلام کیلئے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور جاپان کے اُبھرتے ٹینس اسٹار کائی نشی کوری پہلے ہی آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہوچکے ہیں جبکہ 12 مرتبہ کے گرانڈ سلام نواک جوکووچ کہنی کے زخم سے ہنوز پریشان ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی نمبر ایک رافل نڈال جنہیں گزشتہ برس آسٹریلین اوپن کے فائنل میں فیڈرر کے خلاف شکست ہوئی تھی، وہ رواں سیزن کے پہلے مقابلے میں شکست کھا چکے ہیں۔ 2014ء کے چمپین اسٹان واؤرنکا گزشتہ 6 مہینے کے دوران کوئی مقابلہ نہیں کھیل پائے ہیں، کیونکہ ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے۔ فیڈرر نے رواں سیزن ہوپ مین کپ کے تمام مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خود کو مضبوط دعویدار بنا لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT