Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر فرنچ اوپن دوبارہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل: راڈ لیور

فیڈرر فرنچ اوپن دوبارہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل: راڈ لیور

پیرس 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رواں سیزن راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے بعد متواتر دو ماسٹر ٹورنمنٹس خطاب حاصل کئے جس کے بعد فرنچ اوپن سے قبل اُنھیں کلے کورٹ کے تمام ٹورنمنٹس میں آرام کی غرض سے شرکت نہیں کی لیکن سابق عالمی نمبر ایک 78 سالہ راڈ لیور نے راجر فیڈرر کو فرنچ اوپن کے لئے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سرفہرست رکھا ہے۔ کلے کورٹ کے سب سے کامیاب ترین کھلاڑی رافل نڈال بھی دسویں فرنچ اوپن خطاب کے لئے پسندیدہ موقف حاصل کرچکے ہیں جیسا کہ اُنھوں نے رواں سیزن آسٹریلین اوپن میں فیڈرر کے خلاف فائنل میں شکست برداشت کی ہے لیکن کلے کورٹ پر مونٹی کارلو اور بارسیلونا میں ریکارڈ دسویں خطابات حاصل کرتے ہوئے فرنچ اوپن میں دسویں گرانڈ سلام کے لئے اپنی دعویداری مضبوط کردی ہے لیکن راڈ لیور کا ماننا ہے کہ نڈال کا فور ہینڈ فیڈرر کے لئے رائٹ ہینڈ ہوگا جو اس وقت فیڈرر کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے، نیز رواں سیزن نڈال کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک نے بھی فیڈرر کو سبقت دلوادی ہے۔

TOPPOPULARRECENT