Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر فرنچ اوپن سے باہر ،نڈال کی پیشقدمی

فیڈرر فرنچ اوپن سے باہر ،نڈال کی پیشقدمی

پیرس2 جون (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال فرنچ اوپن کے تیسرے راونڈ لاجوویک کو راست سیٹوں میں 6-1،6-2،6-1 سے شکست دیتے ہوئے اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے لیکن ان کے کٹر حریف تصور کئے جانے والے سوئٹزر لینڈ کے کھلاڑی رجر فیڈر کو چوتھے راونڈ میں حیران کن شکت برداشت کرنی پڑی اور 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہ

پیرس2 جون (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال فرنچ اوپن کے تیسرے راونڈ لاجوویک کو راست سیٹوں میں 6-1،6-2،6-1 سے شکست دیتے ہوئے اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے لیکن ان کے کٹر حریف تصور کئے جانے والے سوئٹزر لینڈ کے کھلاڑی رجر فیڈر کو چوتھے راونڈ میں حیران کن شکت برداشت کرنی پڑی اور 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ فیڈرر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرپائے حالانکہ 36 گرانڈ سلام کے کوارٹر فائنل میں وہ مستقل نام تھے۔

فیڈرر کو آرنسٹس گلبس کے خلاف پانچ سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں 7-6،6-7،2-6،6-4،3-6سے شکست دی۔ گلبس کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ چک جمہوریہ کھلاڑی ٹامس برڈک سے ہوگا ۔علاوہ ازیں نواک جوکووچ نے چوتھے راونڈ کے مقابلے میں فرانسیسی ٹینس اسٹار جوویلفریڈ سونگا کو راست سیٹوں میں 6-1،6-4،6-1 سے شکست دی۔ خاتون زمرے میں خطاب کی واحد مضبوط دعویدار روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا نے ٹورنمنٹ کا اب تک کا اپنا سب سے مشکل مقابلہ کامیاب کرلیا ہے جیسا کہ انہوں نے آسٹریلیائی ٹینس اسٹار اور سابق یو ایس اوپن چیمپئن سمنتااسٹوسر کو 3-6،6-4،6-0 سے شکست دی ۔ دریں اثناء انجیلک کربر کو کینیڈا کی بوچارڈ کے خلاف 6-1،6-2 سے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT